اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

محترمہ تہذیب النساء ازاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات مقرر

محترمہ تہذیب النساء ازاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات مقرر

محترمہ تہذیب النساء ازاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات مقرر
سینئر بیوروکریٹ محترمہ تہذیب النساء کو آزادکشمیر کی سیکرٹری اطلاعات تعینات کر دیا گیا۔

محترمہ تہذیب النساء ازاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات مقرر

محترمہ تہذیب النساء ازاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات مقرر

اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل سیاحت و آثار قدیمہ فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ تہذیب النساء کا تعلق آزادجموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹیوسروسز سے ہے۔

انکو آزادکشمیرکی پہلی خاتون اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور پہلی خاتون کمشنر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

انہوں نے 2005میں بطور اسسٹنٹ کمشنر سروس شروع کی، 2013 میں وہ آزادکشمیر کی پہلی ڈپٹی کمشنر اور 2020 میں پہلی کمشنر تعینات ہوئیں۔

اس سے قبل وہ بطور ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ اویلویشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، کمشنر بحالیات اور چیف ایڈمنسٹریٹر زکوۃ بھی رہ چکی ہیں۔

وہ آزادکشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروسز سے پہلی خاتون سیکرٹری ہیں۔محترمہ تہذیب النساء لا گریجویٹ ہیں اور قانونی امور میں بھی مہارت رکھتی ہیں۔

وہ آزادکشمیر کی سروسز میں ایماندار آفیسر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481