Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ایبٹ آبادکے سیکڑوں طلباوطالبات کا مستقبل داؤ پر

a718630c 34c0 4789 99c3 0f82ea706ef5 jpg

ایبٹ آبادگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالجز میں بی ایس پروگرام کی محدود نشستوں کے باعث سیکڑوں طلبا وطالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، طالب علموں کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے سیکنڈ شفٹ کا مطالبہ زورپکڑ گیا۔

بڑی تعداد میں طلبا وطالبات داخلوں کے حصول کیلیے رلنے لگے جس پر  والدین نے احتجاج کرنے کافیصلہ کرلیا۔ والدین کا کہناہےکہ ایبٹ آباد شہر کے کالجزمیں بی ایس کی سکینڈشفٹ شروع کی جائے۔

طلبا وطالبات نشستوں کی کمی کے باعث تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہورہے ہیں جو بچوں اوربچیوں کیساتھ سراسر ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ یاتو محکمہ ہائر ایجوکیشن نئے کالجز تعمیر کرے جن میں طلبا وطالبات کو بی ایس پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کاموقع دیاجائے۔  اس سنگین مسئلے پر متعدد بار آوازاٹھائی گئی اورانتظامیہ سمیت حکومتی اراکین کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔2023 میں بھی بی ایس پروگرام کی نشستوں میں اضافہ نہیں کیاگیا۔

والدین نے سیکرٹری ہائرایجوکیشن خیبرپختونخوا اورڈائریکٹر ہائرایجوکیشن سے اپیل  کی کہ اس دیرینہ مطالبے کوپورا کرکے یبٹ آباد شہرکے سرکاری کالجزمیں بی ایس پروگرام کی سکینڈ شفٹ شروع کی جائے۔

Future of hundreds of Abbottabad students is at stake,ایبٹ آبادکے سیکڑوں طلباوطالبات کا مستقبل داؤ پر


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481