زلفی بخاری کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلیے انٹرپول سیکریٹریٹ فرانس کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 18 مارچ کو تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے
تحت مقدمہ درج ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن ،درجنوں ذیرحراست
ایف آئی اے انٹرپول کے ذریعے زلفی بخاری کی گرفتاری کی قانونی کارروائی شروع کرے گا۔
