ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن ،درجنوں حراست میں لے لئے گئے۔
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی زیر نگرانی سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ایف ایٹ مرکز، ایف ٹین ، جی ٹین اور آئی ایٹ کے مختلف علاقوں سے (65) بھکاریوں کو گرفتار کیا،
ان افراد میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا،
ترجمان کے مطابق بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔
Operation against professional beggars in Islamabad, dozens arrested,اسلام آباد میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن ،درجنوں ذیرحراست
