اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا

a123d3aa d32c 4794 97ed 4d2c3f0cc757

اساتذہ کی ہڑتال اور بائیکاٹ ختم ہونے پر پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا۔اساتذہ کی یونین اگیگا قیادت کے رائیونڈ میں مریم نواز سے مذاکرات کامیاب ہو گئے

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اساتذہ کی یونین اگیگا کی قیادت نے رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں اگیگا کے مطالبات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اگیگا رہنما رانا لیاقت کے مطابق مذاکرات میں یہ طے پایا ہے کہ لیو انکیشمنٹ قانون میں ترمیم کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا جائے گا۔ سکولوں کی نجکاری کسی صورت نہیں ہوگی اور دیگر معاملات کو حل کرنے کے لیے بیوروکریسی اور ملازمین پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد احتجاج اور تعلیمی بائیکاٹ ختم کر دیا گیا ہے۔

6b347231 6233 46b5 a147 1b920c47e237 2 jpg

قبل ازیں جمعہ کے روز پنجاب حکومت کے شعبہ تعلیم کے سینئیر افسران کے ساتھ مذاکرات میں جنوبی پنجاب کی ٹیچرز اینڈ ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ اب ہفتہ میں ایک روز مطالبات کے حق میں علامتی احتجاج کیا جائے گا ۔

ادھر گوجرانوالہ میں پولیس نے رات بھر اساتذہ کے گھروں پر کریک ڈاؤن کرکے 21 سے اساتذہ کو گرفتا کیا اور 21 نامزد اور 400 نامعلوم اساتذہ کے خلاف دہشتگردی،ڈکیتی ،کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ۔18 گھنٹوں بعد عدالت نے اساتذہ کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 21 ٹیچرز کو مقدمہ سے بے گناہ قرار دیتے ہوئے اساتذہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی پولیس کی استدعا مستردکر دی ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اساتذہ کی ہڑتال اور احتجاج کے باعث متعدد شہروں کے سرکاری سکولوں میں تعلیم کا سلسلہ مسلسل 12 روز بند رہا۔معاملات طے پانے کے بعد اساتذہ نے مساجد میں اعلانات کرائے کہ طلباء و طالبات سکول آئیں ، اساتذہ نے ہڑتال ختم کر دی ہے ۔

strike over,teaching process restored in educational institutions of Punjab,پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہو گیا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481