بنگلورو: آئی سی سی ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 62 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں 368 رنز کے تعاقب 46ویں اوور میں 305 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان کی جانب سے امام الحق 70، عبداللہ شفیق 64، محمد رضوان 46، سعود شکیل 30، افتخار احمد 26، کپتان بابر اعظم 18، محمد نواز 14، شاہین شاہ آفریدی 10، حسن علی 8 اور اسامہ میر 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زیمپا نے 4، مارکس اسٹوئنس اور کپتان پیٹ کمنز نے 2، 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے۔
