اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار ۔35 لاکھ برآمد

مری میں 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار ۔35 لاکھ برآمد

مری پولیس نے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 35 لاکھ روپے کی بھاری رقم برآمد کرلی۔

مری میں 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار ۔35 لاکھ برآمد

مری میں 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار ۔35 لاکھ برآمد

ایک ماہ قبل سگریٹ کے گودام سے رقم لوٹی تھی۔موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لی گئی

سی پی او سید خالدحسین ہمدانی نے ڈاکوؤں کی گرفتاری اور بڑی رقم برآمد کرنے پر پولیس پارٹی کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

گرفتار ملزمان میں نعمان، عبدالرحمان اور حسنین منظور شامل ہیں۔ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزمان ایک ماہ قبل مری میں سگریٹ کے گودام سے رقم چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں کمپنی کا ملازم ملزم نعمان بھی شامل تھا۔

مری پولیس کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جدجہد کی اور ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے 35 لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے،ڈکیت گینگ کے مزید ایک رکن کی گرفتاری کے لئے مری پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم پیشہ افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481