اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

جوتے بنانیوالے معذور طالبعلم کی پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن

حافظ آباد میں معذور طالبعلم نے اسپیشل ایجوکیشن بورڈ کے تحت میٹرک کے امتحان میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی، نعمان بشیر اسکول سے واپسی پر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام کرتا ہے۔

 

پیدائشی طور پر ٹانگوں سے معذور نعمان بشیر آٹھ سال سے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول حافظ آباد میں زیر تعلیم ہے۔

First position of disabled student making shoe in Punjab jpg

نعمان بشیر نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1100 میں سے 758 نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ نعمان بشیر کا کہنا ہے کہ والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کے حوصلے کی وجہ سے کامیابی ملی۔

نعمان بشیر اسکول سے واپسی پر اپنے والد کے ساتھ جوتے بنانے کا کام بھی کرتا ہے تاکہ اپنی پڑھائی کے اخراجات پورے کر سکے۔

ذہین طالبعلم آئی ٹی کے شعبہ میں مزید تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرنا چاہتا ہے لیکن وسائل کی کمی کے باعث حکومتی توجہ کا طلبگار ہے۔

غربت اور تنگدستی میں مبتلا نعمان کے والدین بیٹے کی اس عظیم کامیابی پر خوش ہیں اور وہ چاہتے ہیں ان کا بیٹا اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کا نام روشن کرے۔

First position of disabled student making shoesin Punjab jpg

محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے پوزیشن ہولڈر نعمان بشیر اور اسکی ٹیچر

عاصمہ بتول کو اعزازی سرٹیفکیٹ اور گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں 16اکتوبر سےپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

ٹانگوں سے معذور نعمان بشیر نے کبھی اپنی معذوری کو مجبوری نہیں سمجھا۔

بلند حوصلے اور عزم و ہمت کی مثال نعمان بشیر دوسروں کیلئے مثال ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481