Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہسار کیلئے خوش خبری۔سول اسپتال مری میں ڈائیلاسز مرکز6 برس بعد فعال

thq

کوہسار کے عوام کیلئے خوش خبری آ گئی ۔سول اسپتال مری میں گردوں کے علاج کا ڈائیلاسز مرکز6 برس بعد فعال کر دیا گیا۔

ڈائیلاسزمشین کے افتتاح  سے مری، گلیات ، سرکل بکوٹ سمیت خطہ کویسار کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت میسرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو مری میں تقریباً چھ سال سے پڑی غیر استعمال شدہ  ڈائیلاسز مشینیں کا بالآخر افتتاح کر دیا گیا۔ صوبائی وزیرصحت  و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے ڈائیلاسز سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ’ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، اے ڈی سی آر کیپٹن (ر) قاسم اعجاز،اسسٹنٹ کمشنر مری کامران صغیر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالسلام عباسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈائیلاسز سنٹر میں 6 ڈائیلاسز مشینیں 6 سال سے بے کار پڑی تھیں

واضح رہے کہ سول اسپتال مری میں ڈائیلاسز سنٹر 6 سال قبل تیار کیا گیا تھا جس میں 6 ڈائیلاسز مشینیں رکھی گئی تھیں لیکن ان کو چلانے کیلئے نہ تو ڈاکٹر موجود تھے اور نہ ٹیکنیشن دستیاب تھے۔ یہی وجہ ہے کہ  یہ سنٹر بند پڑا رہا۔اس دوران گذشتہ برس ای ڈائیلاسز مشین کچھ دیگر سامان کے ساتھ چوری بھی ہو گئی جو کئی ماہ بعد پولیس نے برآمد کرائی۔ اس واردات میں اسپتال کا عملہ بھی ملوث تھا۔

ڈائیلاسز سنٹر کو آپریشنل کرنا یہاں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پنجاب کی نگران حکومت نے پورا کر دیا۔اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  صوبائی وزیرصحت  نے کہا کہ مری میں ڈائیلاسز سنٹرکے قیام سے علاقائی سطح پر مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہو گئی ہے۔مری اور مضافات سے مثانہ و گردے کے مریضوں کا ڈائیلائسز اب مقامی سطح پر ہو گا۔

صوبائی وزیرنے کہا کہ ڈائیلاسز سنٹر کو فعال بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ذاتی دلچسپی لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبہ بھر میں عملی اقدامات کر رہی ہے،ٹی ایچ کیو ہسپتال مری جو 32 بیڈ پر مشتمل تھا اس کیلئے اب 82 بیڈ کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ہم نے مری کے عوام کے ساتھ جو وعدہ کیا اسے آج پورا کر دیا ہے۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے مزید کہا کہ ٹی ایچ کیوہسپتال مری میں 24 گھنٹے مریضوں کو مفت ڈائیلاسز سروس فراہم کی جائے گی، ادویات کی کوئی کمی نہیں ہو گی۔ہسپتالوں میں ادویات کی عوام کو فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

ٹی ایچ کیو مری کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے۔کمشنر راولپنڈی

اس موقع پر کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ٹی ایچ کیو مری کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے بنیادی صحت مراکز اور رورل ہیلتھ سنٹر میں بہترین طبی سہولیات اور سٹاف کی کمی کو پورا اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کمشنرنے کہا کہ انتظامیہ صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پوری طرح متحرک ہے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس سروس مکمل طور پر ہسپتال میں فعال ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جا رہاہے۔

Dialysis center in Civil Hospital Murree functional after 6 years,سول اسپتال مری میں ڈائیلاسز مرکز6 برس بعد فعال

یہ بھی پڑھییں

سول اسپتال مری سے ڈائلاسز مشینوں کی چوری کی تحقیقات تیز

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481