Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سول اسپتال مری سے ڈائلاسز مشینوں کی چوری کی تحقیقات تیز

f96c25c2 6d93 4716 bb42 3e4d32c19f78

سول اسپتال مری سے ڈائلاسز مشینوں کی چوری کی تحقیقات تیز کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی  نے اس سلسلے میں  اپناکام شروع کر  دیا ہے  ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو کیپٹن ریٹائرڈ قاسم اعجاز سربراہ تخقیکاتی  کمیٹی برائے ڈائیلاسز مشین تحصیل ہسپتال مری نے تحصیل ہسپتال مری کا دورہ کیا۔

اے ڈی سی آر  اور  اے سی مری نے تحصیل ہسپتال مری کے ایم ایس  عبدالسلام عباسی کے ساتھ ہسپتال کے اس حصے کا جائزہ لیاجہاں سے مشینوں چوری ہوئی ہیں۔ تحقیقاتی عمل کے دوران  اسپتال کے عملے سے جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان کے بیانات بھی قلمبند کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق  مختلف   شواہد جمعکر کے مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی ۔ قبل ازیں ڈی پی او مری فراز احمد نے بھی  مری سول ہسپتال میں چوری کے بعد جائے وقوعہ کا دورہ کی اور ہپستال کے ایم ایس سے ملاقات کی تھی ۔ انہوں نے

ایس ڈی پی او مری سے رپورٹ طلب کرتے ہوئےایس ایچ او کو مقدمہ درج کر کے ملوث ملزم/ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔ واضع رہے کہ  اس سے قبل گذشتہ برس بھی ایک مشین چوری ہوئی تھی  جس کی ابھی تک تحقیقاتی کی رپورٹ  سامنے نہیں آسکی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے  کہ اگر یہ رپورٹ  سامنے آجاتی تو شاہد مزید  مشینیں چوری نہ ہوتیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481