اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر چیئرمین نادرا تعینات

اسلام آباد: حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی،

جس کے بعد تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہلال امتیاز ملٹری لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) تعینات کرنے کی مںظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید کے لاپتا بھتیجے شاکر اور ملازم گھر پہنچ گئے

لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر پاکستان آرمی اور اقوام متحدہ مشن میں آئی ٹی سے متعلق تکنیکی ترقی اور انتظام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے پبلک پالیسی اینڈ نیشنل سیکورٹی مینجمنٹ میں ایم فل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ

انہوں نے 2010ءکے سیلاب کے دوران جی آئی ایس کے شعبہ میں پبلک پالیسی رسپانس پر تحقیقی مقالہ مرتب کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر نے جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) اور ریموٹ سینسنگ میں ایم ایس کیا۔

فوٹو میٹری کے ذریعے تیز رفتار جغرافیائی ڈیٹا تخلیق سے متعلق ان کے مقالے پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ٓآزاد کشمیر میں عوامی مظاہرے اور حکومت کی غیر ذمہ داری

این ڈی یو واشنگٹن ڈی سی سے نیشنل ریسورس اسٹریٹجی (سی اینڈ آئی ٹی انڈسٹری اینڈ سپلائی چین مینجمنٹ) میں ایم ایس کیا جہاں انہیں ایک ممتاز گریجویٹ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم

اس وقت وہ نسٹ (NUST) اسلام آباد میں ریموٹ سینسنگ میں پی ایچ ڈی کے امیدوار ہیں

اور ان کا تحقیقی مقالہ ریموٹ سینسنگ اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے پلانٹ ڈزیزز کا پتہ لگانے سے متعلق ہے۔

منیسر افسر نے آئی ٹی اور جی آئی ایس کے مختلف پہلوؤں سے متعلق کریڈٹ کے لئے متعدد تحقیقی اشاعتیں کیں۔

آئی ٹی سے متعلق کام کے تجربہ میں ملٹری جیو گرافک انفارمیشن سسٹمز (جی آئی ایس) آفیسر کے طور پر یو این ایم ایس میں خدمات انجام شامل ہیں۔

سنہ 2010ءکے سیلاب کے دوران سیلاب سے بحالی کے لئے جی آئی ایس ایپلی کیشن

کی تیاری میں ان کی وسیع پیمانے پر خدمات موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں شدید زلزلے کی پیش گوئی

میجر جنرل کی حیثیت سے وہ ڈی جی کمانڈ، کنٹرول، کمیونیکیشن، کمپیوٹرز اینڈ انٹیلی

جنس (C41) ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے جو آئی ٹی کے مکمل انتظام کی ذمہ دار رہے۔

 

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے بعد وہ انسپکٹر جنرل کمیونیکیشن اینڈ آئی ٹی کے

ساتھ ساتھ کمانڈر پاکستان آرمی سائبر کمانڈ بھی رہ چکے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481