اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ

اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ

اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمگلنگ میں ملوث طاقتور عناصر کو بھی روکاجارہاہے، کوئی کتنا ہی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی نرمی نہیں۔

اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ

اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا، وزیر داخلہ

سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ایک ماہ کے دوران حاصل نتائج بتانا چاہتا ہوں،

یہ بھی پڑھیں ٓآزاد کشمیر میں عوامی مظاہرے اور حکومت کی غیر ذمہ داری

حکومت نے گندم، چینی، یوریا اور پٹرولیم کی اسمگلنگ کو روکا، اینٹی اسمگلنگ کے حوالے سے

مشترکہ چیک پوسٹس قائم کر دی ہیں جن میں کسٹم، فرنٹیئر کور اور تمام ادارے شامل ہیں۔

سرفراز بگٹی نے بتایا کہ ڈالر کی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خاتمے کے لئے 1068 ایف آئی آرز درج کیں نارکوٹکس کے خلاف بھی بھرپور مہم جاری ہے 242 مقدمات درج کئے۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی ضمانت کی 9 درخواستیں مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم

انہوں نے کہا کہ طاقتور عناصر کو بھی روکاجارہاہے، کوئی کتنا ہی بڑا آدمی ہو کسی کے لیے کوئی نرمی نہیں، ملوث افسران کے خلاف انکوائری کی جا رہی ہے،

یہ کہنا غلط ہوگا کہ اسمگلنگ میں سیکورٹی فورسز ملوث نہیں تھیں، کیونکہ یہ اسمگلنگ اونٹوں پر نہیں بلکہ ٹرکوں پر ہورہی تھی، میں اس میٹنگ میں شریک تھا جس میں آرمی چیف نے اپنے لوگوں کو واضح کہا ہے کہ نہ صرف کورٹ مارشل ہوں گے بلکہ ملوث افسران کو جیل بھی بھیجا جائے گا، فوج کا اپنا ایک احتساب کا نظام ہے جو ہم نے 9 مئی کو دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں سکول بند کرنے سےپنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں کمی آ گئی

وزیر داخلہ نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں دہشت گردی میں واضح کمی آئے گی،

سیکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں دہشت گرد پریشان ہوکر زیادہ حملے کرتے ہیں

، وہ دھماکے کرکے ریاست کو بیک فٹ پر لے جانے کی کوشش کرتے ہیں،

یہ ان کی غلط فہمی ہے،

ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ آگے بڑھ کر ان سے لڑیں گے،

یہاں تک کہ ایک بھی دہشت گرد ملک میں باقی نہ رہے،

تاکہ ہم اپنی مرضی سے جیئیں،

بندوق کے زور پر کسی کو اپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481