اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

احتجاج قبول مگررٹ چیلنج نہیں کرنےدینگے۔وزیراعظم آزادکشمیر کا اعلان

بجلی بلوں پراحتجاج صارفین کا حق ہے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نےواضح کیا ہے کہ ان کی حکومت کواحتجاج قبول ہے،مگر ریاست کی رٹ چیلنج نہیں کرنےدینگے ، آزاد کشمیر کے شہریوں کے حقوق کو آئینی تحفظ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے،جسے حکومت ترجیحی بنیادوں پر پورا کرے گی۔ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے  مگر چند عناصر کی جانب سے  سوشل میڈیا پر جو فرضی منظرنامہ پیش کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت  ہے ،جس کی میں تردید کرتا ہوں۔ آزاد کشمیر میں  کوئی انارکی نہیں ۔ ریاست پر امن ہے اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دروانے ہر وقت کھلے ہیں۔ آزاد کشمیر کے باوقار پر فضاء ماحول کو خراب نہیں کیا جا سکتا۔ نظریاتی یا فکری انتشار کو ختم کرنا ہے۔روشن پاکسان کشمیریوں کی منزل ہے۔پاکستان کے مفادات کا تحفظ اور عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیا لات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نےاتوار کے روز وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

images scaled

اس موقع پر سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر حکومت اظہر صادق، وزیر حکومت نثار انصر ابدالی،وزیر حکومت میاں عبدالوحید، وزیر حکومت چوہدری عامر یاسین،وزیر حکومت ملک ظفر،وزیر حکومت چوہدری ارشد حسین،وزیر حکومت عاصم بٹ بھی ہمراہ تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بحیثیت سیاسی کارکن میں کسی کو بھی کسی بھی وقت مل سکتا ہوں او ربات چیت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ ریاست کا ماحول پر امن رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اور حکومت اس ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بجلی کےبل جون کی قیمت پر وصول کر رہے ہیں اور آٹے پر 1500روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا احساس محرومی ختم کریں گے۔ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ عوام پر خرچ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں کے لئے18ارب روپے برداشت کر رہی ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہم نے ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔

Writ of the state can not be allowed to be challenged, says PM AJK,احتجاج قبول مگررٹ چیلنج نہیں کرنےدینگے۔وزیراعظم آزادکشمیر


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481