اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا
نگران حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن 88 پیسے فی لیٹر مزید بڑھا دیا ہے۔

نگران حکومت عوام سے ہاتھ کر گئی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عوام تک مکمل ریلیف نہیں پہنچایا گیا۔

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا مارجن مزید بڑھا دیا گیا ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول پر پٹرولیم لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنوں اور ڈیلرز کے مارجن میں 88 پیسے فی لیٹر مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس میں سے تیل کمپنیوں کا مارجن 47 پیسے فی لیٹر اور ڈیلرز کے لئے 41 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پیٹرول ڈیزل معمولی سستا،ایل پی جی 11 روپے کلو مہنگی کر دی گئی

ذرائع کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول پر او ایم سی مارجن 6.47 روپے سے بڑھ کر 6.94 روپے

فی لیٹر اور ڈیزل پر 6.70 روپے سے بڑھ کر 7.17 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

جب کہ پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر ڈیلرز مارجن 7.41 روپے سے بڑھ کر 7.82 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481