اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیٹرول ڈیزل معمولی سستا،ایل پی جی 11 روپے کلو مہنگی کر دی گئی

روپے کی قدر میں بہتری،پٹرول سے متعلق بڑی خبر آگئی

نگراں حکومت نے ایک بار پھر عوامی توقعات پر پانی پھیرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔
ہفتے کی شب کیے جانے والے اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔جبکہ دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت فی کلو 11 روپے بڑھا دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کے ساتھ اس کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کا  دعوٰی ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں۔جبکہ  روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

b5736a07 b645 49d0 9ded c6e523f63be8 1 jpg

واضح رہے کہ موجودہ نگراں حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 58 روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے جبکہ شہباز شریف دور کے اختتام تک عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں ادھ موئے ہو چکے تھے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں پیٹرولیم قیمتوں کی کمی کے حوالے سے جو قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، ان کے مطابق یہ کمی 40 سے 50 روپے تک متوقع تھی، تاہم نگراں حکوت نے فقط 11 روپے پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کیا جس سے عوام میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

دوسری طرف ایل پی جی کی قیمت میں اچانک  20 روپے 86 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گیس سلنڈر 246 روپے 15 پیسے مہنگا ہوگیا، تفصیلات کے مطقابوق ہفتے کی شب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 20 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی کردی ہے۔

نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 246 روپے 15پیسے مہنگا ہو کر اب 3 ہزار 79 روپے کا ہوگیا ہے۔

 

نوٹی فیکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 260روپے 98 پیسے فی کلو مقررکردی گئی ہے۔

جس  کا اطلاق رات 12 بجے سے  کر دیا گیا ہے۔

Petrol diesel marginally cheaper, LPG increased by Rs 11 per kg,پیٹرول ڈیزل معمولی سستا،ایل پی جی 11 روپے کلو مہنگی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481