اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیروٹ کےنوجوان عمادعباسی کی لاش ایک ماہ بعد دریا سے مل گئی

4f954698 894d 47ba b5e3 123c1a7185ac jpg

دریائے استور میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بیروٹ کے نوجوان عماد نواز عباسی کی لاش ایک ماہ بعد دریا سے مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بیروٹ ،تحصیل و ضلع ابیٹ آباد کے گاٶں عباسیاں سے تعلق رکھنے والا نوجوان عماد نواز عباسی تقریبا” ایک ماہ قبل استور نالے میں ڈوب کر دریا کی بے رحم موجوں کا شکار ہو گیا تھا، جس کی میت  مسلسل تلاش کے باوجود لواحقین کو نہیں مل سکی تھی، تاہم طویل انتظار کے بعد ہفتے کے روز   غم سے نڈھال ماں باپ کو اپنے لخت جگر کی میت ملنے کی خبر موصول ہو گئی ہے جس سے کسی حد تک ان کے بے چین دل کو قرار آنے کا امکان ہے، جو ہر لمحے جینے اور مرنے کی کیفیت سے گزر رہے ہیں۔

مرحوم عماد عباسی انتہائی خوش مزاج اور ملنسار طبیعت کا مالک تھا جو گزشتہ ماہ استور گلگت کے مقام پر صبح 9 بجے کے قریب چند دوستوں کے ہمراہ نہانے کی غرض سے گیا تھا کہ پاؤں پھسل جانے پراستور نالے کے قریب گر گیااور دریا میں ڈوب گیا۔

عماد کی زندگی کی دعائیں مانگتے لواحقین اس کی تلاش کیلئے دن رات مصروف رہے،اس دوران ریسکیو اہلکاروں اور غوطہ خوروں کی مدد سے چپہ چپہ چھان مارا گیا اور بالآخر گذشتہ روز عماد کی لاش دریا سے نکال لی گئی جسے آبائی گاؤں عباسیاں میں سپردخاک کیا جائے گا۔
عماد کے ساتھ پیش آنے والے حادثے پر جہاں اس کا خاندان رنجیدہ ہے، وہیں پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔

Deadbody of Birote youth Amad Abbasi  found a month later,بیروٹ کےنوجوان عمادعباسی کی لاش ایک ماہ بعد دریا سے مل گئی

یہ بھی پڑھیں

دریائے استور میں ڈوبنے والے بیروٹ کے نوجوان کی تلاش جاری


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481