دو روز قبل دریائے استور میں ڈوبنے والے عباسیاں بیروٹ کے نوجوان کی تلاش جاری ہے،
تاہم ریسکیو اہلکاروں کو کامیابی نہیں مل سکی۔
عماد نواز عباسی دو روز قبل گلگت کے قریب دریا میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔وہ رزق حلال کے سلسلے میں ہیوی ٹرانسپورٹ سے وابستہ تھا، عماد کی زندگی کیلئے بے شمار لوگ دعاؤں میں مصروف ہیں جبکہ آبائی علاقے عباسیاں میں سوگ کا سماں ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کو بیٹوں سے ٹیلی فونک رابطے کی اجازت مل گئی
ورثاء اور ریسکیواہلکاروں کی جانب سے تلاش کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اہل خانہ کے
مطابق عماد رزق حلال کے لئے اپنی گاڑی کے ساتھ موجود تھا
اور دریا میں نہانے گیا جہاں پاؤں پھسلنے کی وجہ سے یہ نوجواندریا میں ڈوب گیا ۔
