اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شیر افضل مروت کا افنان اللہ کی سینٹ رکنیت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

شیر افضل مروت کا افنان اللہ کی سینٹ رکنیت کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

سینیئر صحافی جاوید چودری کے شو میں سینیٹر افنان اللہ کے ساتھ جھگڑا کرنے والے تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل خان مروت نے افنان اللہ کی سینٹ رکنیت ختم کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

واضح رہے کہ سینیٹر افنان اللہ خان نے ٹاک شو میں جھگڑے کے بعد شیر افضل مروت کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ شیر افضل خان نے ان پر حملہ کیا اور تھپڑ مارے جبکہ اس سے پہلے گالم گلوچ کی۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج

اس کے جواب میں شیر افضل خان مروت نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سینٹر افنان اللہ کے خلاف درو غ گوئی پر آئین کے ارٹیکل 62 کے تحت عدالت سے رجوع کریں گے اور ان کی رکنیت ختم کرائیں گے کیونکہ ایک طرف افنان اللہ کا دعوی ہے کہ انہوں نے مجھے زمین پر گرا کر پیٹا جس کی گواہی پروگرام کے میزبان جاوید چوہدری کے علاوہ دو اینکر منصور علی خان اور وسیم بادامی بھی دے رہے ہیں۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ وقار کا تقاضا تھا کہ سینیٹر افنان اللہ کسی ایک موقف پر قائم رہتے مگر وہ ایک طرف مجھے پیٹنے اور دوسری طرف مجھ سے مار کھانے کا دعوی کر رہے ہیں جو ان کے جھوٹا ہونے اور نا اہلی کا کیس دائر کرنے کے لیے کافی ہے۔

اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے شیر افضل خان مروت نے کہا کہ جتنے چاہیں مقدمات قائم کر لیں جب میرے لیڈر عمران خان کے خلاف 186 مقدمات درج ہیں تو میں بھی چند مقدمات کا سامنا خوشی سے کر لوں گا۔

عمران خان اڈیالہ جیل میں خوش نہیں ہیں۔

شیر افضل خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اٹک جیل کے مقابلے میں اڈیالہ جیل میں خوش نہیں ہیں خاص طور پر انہیں واک کرنے کی سہولت حاصل نہیں ہے۔اس حوالے سے آج ملاقات میں انہوں نے صورت حال سے آگاہ کیا جس پر ہم قانونی آپشن استعمال کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481