اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شوہرنے سر میں گولی ما رکر بیوی قتل کردی

2091268 firing 1602320075 391 640x480 1

اسلام آباد میں سسرالیوں کے ایما پر شوہرنے سر میں گولی ما رکر  بیوی کو قتل کردیا۔

مقتولہ پر ملزم نے چند ماہ قبل بھی تیزاب پھینک کر اسےمارنے کی کوشش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ گولڑہ میں عبدالسلام نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں فائرنگ کی اطلاع پر اپنی  بہن سائر ہ ملک کے گھر پہنچاتو اس کا شوہر شمائل مجھے دیکھ کر گھر سے باہر بھاگ گیا۔

جب کمرے میں جا کر دیکھاتو بہن کے سر سے خون نکل رہاتھا اور اس کے  سر میں گولی لگی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں  وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

مدعی کے مطابق  اس کا بہنوئی شمائل بیوی سے آئے روز جھگڑا کرتارہتاتھا، اس سے قبل اس کے بہنوئی نے اس کی بہن پر تیز اب بھی پھینک دیاتھاجس کا مقدمہ بھی درج ہوا ، تاہم صلح ہونے پر بہن واپس گھر چلی گئی اور اب اس نے اپنے والد اور بھائیوں کی ایما پر گولی مار کر قتل کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Husband killed his wife by shooting her in the head,شوہرنے سر میں گولی ما رکر بیوی قتل کردی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481