اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بجلی بلوں کے خلاف احتجاج آزاد کشمیر میں پھیل گیا۔مظفر آباد میں پولیس سے تصادم

بجلی بلوں کے خلاف احتجاج ازاد کشمیر بھر میں پھیل گیا۔پولیس سے جھڑپیں

بجلی بلوں کے خلاف احتجاج ازاد کشمیر بھر میں پھیل گیا۔پولیس سے جھڑپیں

بجلی بلوں کے خلاف احتجاج ازاد کشمیر بھر میں پھیل گیا۔پولیس سے جھڑپیں

بجلی بلوں کے خلاف احتجاج ازاد کشمیر بھر میں پھیل گیا۔پولیس سے جھڑپیں

مظفرآباد میں احتجاجی کیمپ اکھاڑے جانے پر تصادم ۔ڈی ایس پی سمیت متعدد اہلکار زخمی۔ دیگر اضلاع میں بھی کشیدگی

بجلی بلوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف آزاد کشمیر میں عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا۔

دارالحکومت مظفرآباد میں احتجاجی دھرنے کا کیمپ اکھاڑے جانے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم ہوا ہے۔

جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

پولیس نے مظاہرین پر شدید لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے۔

کوٹلی میں بھی مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کی اطلاعات ہیں۔

مظفرآباد میں ہونے والے تازہ پولیس آپریشن کے نتیجے میں احتجاج پورے آزاد کشمیر میں پھیل گیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عوام گزشتہ 40 روز سے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں

اور بڑے شہروں میں احتجاج اور دھرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دو روز قبل عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کے دوران بڑی تعداد میں بل دریائے نیلم میں بہا کر انوکھا احتجاج کیا گیا تھا ۔اس احتجاج میں تاجر برادری بھی شریک ہے۔

پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جس کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔بعض اضلاع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے ان تھانوں کا گھیراؤ بھی کیا ہے جہاں مظاہرین کو لاک اپ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سائفر کیس، عمران خان، شاہ محمود قصور وار قرار، چالان جمع

بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف یہ احتجاج آزاد کشمیر کی تاریخ کا بڑا احتجاج قرار دیا جا رہا ہے جس کا دائرہ اثر نصف سے زیادہ ریاست میں پھیل چکا ہے۔گرفتاریوں چھاپوں اور بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف تاجر برادری کی جانب سے آج مظفرآباد میں مکمل شٹر ڈاؤن کیا گیا ہے جبکہ آزادی چوک تک مارچ کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس دوران پولیس نے مظفرآباد شہر میں لگایا گیا احتجاجی کیمپ اکھاڑ ڈالا جس کے بعد صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی۔مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے تو پولیس نے شیلنگ اور پکڑ دھکڑ شروع کر دی جس پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا اور مظاہرین کی جانب سے بھی شدید پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سٹی سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481