راولپنڈی،تاوان کیلئے اغواء ہونے والا 3 سالہ بچہ بازیاب
تاوان کے لئے اغواء 3 سالہ بچہ بازیاب، اغواء کار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلا ت کے مطابق ملزمان نے بچے کو گرجا روڈ سے اغوا کیا تھا، ملزمان نے بچے کے والدین سے 20 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا
، دھمیال پولیس نے مغوی بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کیااور تفتیش کا آغاز کیا،
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم فیاض کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور مغوی بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا
واقعہ میں ملوث ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں،
مغوی بچے کی بحفاظت بازیابی اور اغواء کار کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے
ایس پی صدر، اے ایس پی صدر اور دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ
تاوان کے لئے اغواء بچے کی بحفاظت بازیابی اور ملزم کی گرفتاری ایک بڑی کامیابی ہے،
سنگین واردات میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے گا،
معصوم بچے کو تاوان کے لئے اغواء کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

