اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نواز لیگ کا شدید رد عمل،سرفراز بگٹی بیک فٹ پرآ گئے ؟

نواز لیگ کا شدید رد عمل،سرفراز بگٹی بیک فٹ پرآ گئے ؟

نواز لیگ کا شدید رد عمل ۔۔سرفراز بگٹی بیک فٹ پرآ گئے ؟

نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نگراں حکومت اور مسلم لیگ نون کے درمیان لفظی گولہ باری تیز ہونے کے بعد تھم گئی ہے کیونکہ وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نجی ٹی وی پر انٹرویو کے بعد بیک فٹ پر آ گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ان کے انٹرویو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر سمجھا گیا ہے۔

13 jpg

واضح رہے کہ اے ار وائی کو دیے گئے انٹرویو میں سرفراز بگٹی نے واضح طور پر کہا تھا کہ نواز شریف اگر بغیر ضمانت کے وطن واپس آتے ہیں تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا ۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ لاہور ایئرپورٹ سے گھر جانے تک نواز شریف کو پروٹوکول کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں خاور مانیکا کی گرفتاری۔۔ اصل کہانی کیا ہے ؟

اس انٹرویو پر نگران وزیر داخلہ کو مسلم لیگ نون نے آڑے ہاتھوں لیا اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نےان پر شدید تنقید کی۔ رانا ثنا اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی کو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے سبق لینا چاہیے کہ آج انہیں کن حالات کا سامنا ہے ۔بعد ازاں نواز لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی سرفراز بگٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ نواز شریف کی نہیں اپنی کرسی کی فکر کریں۔نواز شریف کو ایئرپورٹ سے کہاں جانا ہے اس کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،آرمی چیف

ذرائع کے مطابق نواز لیگ کے شدید رد عمل کے بعد نگران وزیر داخلہ بیک فٹ پر آگئے

اور انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔نگراں حکومت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں

نواز شریف سیاست میں واپس ارہے ہیں تو یہ خوش آئند بات ہے۔

پاکستان کے عوام کا بڑا حصہ ان کے استقبال کے لیے تیار ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481