Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان کے مجرم ہیں،نواز شریف

ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان کے مجرم ہیں،نواز شریف

ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان کے مجرم ہیں،نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، آصف سعید کھوسہ اور عظمت سعید پاکستان کے مجرم ہیں۔

لندن میں مسلم لیگ ن کے اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے سیاسی صورت حال پر گفتگو کی، اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مریم نواز بھی موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی واپسی 21 اکتوبر کو ہو گی، شہباز شریف

شرکا سے گفتگو میں قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ 2017ء کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دہانے پر لا کھڑا کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں تمام سیاستدان الیکشن سے پہلے حفاظتی ضمانت کرا لیں،پرویز الہی کا مشورہ

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، نواز شریف نے لندن آنے کا حکم دیا اور چلا آیا، نواز شریف نے مشورے کیلئے بلایا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیا جائے گا جبکہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے بڑی تیاریاں جاری ہیں۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481