اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بیرسٹر سلطان کا برطانیہ سےکشمیر کےحل میں کردارادا کرنےکا مطالبہ

9b2dc95d 3bc3 4a41 8771 7c9fbb10f734 jpg

آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مطالبہ کیاہے کہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے ان کا کہنا ہے کہ  جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے اور یہ مسئلہ اُس وقت پیدا ہوا جب برطانیہ اپنے دو سو سالہ اقتدار کے خاتمے پر برصغیر سے روانہ ہوا۔

گزشتہ76 سال سے مسئلہ کشمیر حل طلب ہے اور کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص برطانیہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا رول ادا کرے۔

President AJK Pic 19 09 2023 A jpg

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر مس زوئے وئیر کی قیادت میں برطانوی ہائی کمیشن کے ایک وفد سے تفصیلی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفد میں برطانیہ کی ڈپٹی ہائی کمشنر مس زوئے وئیر کے علاوہ پولیٹیکل آفیسر رس مک پارٹلینڈ اور پولیٹیکل ایڈوائزر مس عدیلہ خان شامل تھے۔

ملاقات میں  صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کو مقبوضہ کشمیر اور مسئلہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔

Barrister Sultan's urges Britain to play a role in the solution of Kashmir,
بیرسٹر سلطان کا برطانیہ سےکشمیر کےحل میں کردارادا کرنےکا مطالبہ


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481