اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی سردار عتیق سے ملاقات

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی سردار عتیق سے ملاقات
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی سردار عتیق سے ملاقات
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے مجاہد منزل راولپنڈی میں مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اموراور مسئلہ کشمیر پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ خطےکے حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں
ان کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے
۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
عالمی فورم پر یہ مسئلہ پچھلے 73 سال سے حل طلب ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں جی20سربراہ اجلاس،چینی روسی صدور کی عدم شرکت سے ہدف متاثر
انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان ایک صاحب بصیرت شخصیت کے مالک تھے ،ان کا جدوجہد آزادی کشمیر اور پھر آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں اہم کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے 5 اگست کے اقدامات واپس لینا پڑیں گے تب جا کر مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔
انہوں نے آزادکشمیر کی سیاست میں سردار عتیق احمد خان کے اہم کردار کو سراہا۔
سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے مجاہد منزل آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
اور کہا کہ آزادکشمیر کا سیاسی کلچر سب کیلیے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے گڈ گورننس کیلیے وزیراعظم کے اقدامات کی ستائش کی
اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔
چیئرمین یوتھ سردار عثمان علی خان، سردار عابد رزاق اور صاحبزادہ مودودالحسن گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481