اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

متاعِ قلم بیچنا جُرم ہے

Picsart 23 05 25 17 17 29 781

متاعِ قلم بیچنا جُرم ہے

تم سمجھتے نہیں، یار ! ایسا نہیں
زندگی ہے یہ کوئی تماشا نہیں
یہ جو گھر ہے۔۔۔ہماری ہے جنت یہی
یہ جو شعلوں کی زد پر ہیں بام و سَقَف
سب اِسی گھر کے ہیں
یہ تماشے سبھی، بس گھڑی بھر کے ہیں
غیر کے ہاتھ میں کھیلنا جُرم ہے

آگ کس نے لگائی۔۔ خبر ہے ہمیں
شاہ گَر ہے کہ وہ شاہ زادہ کوئی
یا پیادہ کوئی
اُس کی ایماء پہ گھر کو جلا کر ، سنو
نعرہِ ہا و ہُو۔۔۔۔ زیب دیتا نہیں
یہ چلن۔۔۔ سوچ لو، یار اچّھا نہیں
یہ قلم تو مقدّس ہے اہلِ قلم
آمروں کے قصیدے نہ لکّھا کرو
اپنا ایمان ایسے نہ بیچا کرو
یہ متاعِ قلم بیچنا جُرم ہے !۔

۔۔۔۔۔۔ راشد عباسی ۔۔۔۔۔۔

Picsart 23 07 25 22 40 16 604


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481