اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی
توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیش ہوگئے، الیکشن کمیشن نے فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ بھی مقرر کردی۔

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی

یہ بھی پڑھیں راناثنااللہ دہشتگردی کے مقدمے سے بری

رکن الیکشن کمیشن اکرام اللہ خان نےکہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری وکیل کو کیوں دیے؟ کیا آپ کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا طریقہ معلوم نہیں؟ چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ کسی اور کو وارنٹ کیوں دیئے؟فواد چودھری نے موقف اختیار کیا کہ ان کا وہی موقف ہے جو دوسرے کیس میں تھا۔

یہ بھی پڑھیں دوکروڑتاوان کیلئے اغواء کیاگیا نوجوان بازیاب،ملزم گرفتار

وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان بھی پیش ہوگئے۔ وکیل شعیب شاہین نےکہا کہ ہم حاضر ہوگئے ہیں،

ہمیں آرڈر کی کاپی نہیں ملی، میرے پاس ریکارڈ پورا نہیں، پہلے دوسرے وکیل تھے اب میں وکیل ہوں، سماعت ستمبر تک ملتوی کردیں،ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کا کہنا تھا کہ 2 اگست کو فرد جرم عائد کریں گے، آئندہ سماعت پر بھی چیئرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ الیکشن کمیشن نےکیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آج گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481