اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سلام در بارگاہ امام حُسین ؓ

FB IMG 1619223205111 1

Picsart 23 07 25 12 40 24 718

مقابل اوجِ ستم کے کمالِ صبرِ حُسینؓ
دمک رہا ہے لہو میں جمالِ صبرِ حُسینؓ

جہاں بھی ہونے لگے لازوال ظلمتِ شب
وہیں سے ہوتی ہے صبحِ خیالِ صبرِ حُسینؓ

ستم کا چاک زمیں پر جہاں جہاں گھوما
وہیں ابھرنے لگے خد و خالِ صبرِ حُسینؓ

متاعِ دامنِ انسانیت گہر ہے یہی
کہ رہنمائے بشر اندمالِ صبرِ حُسینؓ

فلک کے پاس نہ تھی ایسی ابتلا کوئی اور
نہیں ہے روئے زمیں پر مثالِ صبرِ حُسینؓ

Picsart 23 07 25 12 57 04 099

شبِ ستم کا جگر کاٹتی ہوئی گویا
ابھی بلند ہے تیغِ ہلالِ صبرِ حُسینؓ

یزیدِ وقت کے ایواں میں پھر قیامت ہے
کہ شد و مد سے اٹھا پھر سوالِ صبرِ حُسینؓ

فراتِ خوں سے ہوئی خاکِ کربلا میں نمو
کہ تا ابد ہے ثمر ور نہالِ صبرِ حُسینؓ

۔۔۔۔۔  جاوید احمد ۔۔۔۔۔۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481