اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی منشیات کیس ،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی منشیات کیس ،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی منشیات کیس ،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے منشیات برآمدگی کیس کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی منشیات کیس ،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

بہاولپوراسلامیہ یونیورسٹی منشیات کیس ،اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی ہدایت پر معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، اعلی سطحی تحقیقاتی کمیٹی چیف سیکیورٹی افیسر اعجاز شاہ اور ڈائریکٹر فائنانس کے منشیات برآمدگی کے معاملے پر گرفتاری کی تحقیقات کریں گے،چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف فارماسیوٹیکل کیمسٹری پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،دیگر اراکین میں ڈینزفکیلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف فزکس پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار ایڈیشنل رجسٹرار محمد بلال ارشاد شامل ہیں۔
تحقیقات مکمل ہونے تک چیف سیکیورٹی افیسر اعجاز شاہ اور فائنانس ڈائریکٹر ابوبکر معطل رہیں گے۔
بہاولپور پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات کیساتھ ساتھ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد ہوئی تھیں،یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر سید اعجاز اور ڈائریکٹر فنانس ابو بکر کے موبائل فونز کا فرانزک مکمل کرلیا گیا تھا اور رپورٹ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کو ارسال کر دی گئی ۔

 

یہ بھی پڑھیں پاکستان 37سال بعد ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن بن گیا

پولیس رپورٹ میں جامعہ میں زیر تعلیم منشیات فروش طالبعلم کا سید اعجاز کے ساتھیوں سے رابطے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے،

4 روز قبل اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی افسر اعجاذ شاہ سے ڈرگ آئس برآمد ہوئی تھی

ملزم کے موبائل فون میں مبینہ طور پر نازیبا ویڈیوز، تصاویر اور دیگر مواد برآمد ہوا تھا،ملزم اعجاز شاہ 24 جولائی تک پولیس حراست میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں پتریاٹہ چیئر لفٹ کی کیبل کار بند، سیاح پریشان

ادھر وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب نے مکمل طور پر تردید کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کو خط لکھ دیا،خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی افسران پر درج کیے گئے کیسز جھوٹے ہیں معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آی ٹی) بنائی جائے،خط میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی مضموم کوشش کی جارہی ہے۔

اسلامیہ یونیورسٹی میں منشیات کے استعمال پر یونیورسٹی کے طلبہ کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے ، کچھ طلبا کا کہنا ہے کہ کیمپس میں منشیات کے استعمال میں یونیورسٹی کے بڑے ملوث ہیں، یونیورسٹی میں منشیات بڑے عہدوں پر فائز افراد کے ایماپر لائی جاتی ہے، صرف طلبہ منشیات کی لین دین نہیں کر سکتے، یونیورسٹی کے بڑوں کے ساتھ ہاسٹل وارڈن بھی ملوث ہیں۔ دوسر ی طرف کچھ طلبہ منشیات برآمدگی کو یونیورسٹی کیخلاف سازش قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں منشیات کا استعمال آج تک نہیں دیکھا،افواہوں کی بنیاد پر کسی بھی الزام پر یقین نہیں کیا جا سکتا، طلبا کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ سب کچھ ہو رہا ہے تو منشیات میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481