اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان 37سال بعد ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن بن گیا

پاکستان 37سال بعد ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن بن گیا

آصف خان کی نگرانی میں دو ماہ تک ٹریینگ کرنے کے بعد حمزہ آسٹریلیا گئے تھے جبکہ چیمپئین بننے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کو مبارک باد دی
پاکستان کے حمزہ خان ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن بن گئے۔

 

یہ بھی پڑھیں انٹرنیشنل ینگ فیزیسٹس ٹورنمنٹ میں17 ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے

میڈیا نیوز کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے محمد حمزہ خان نے میلبرن میں کھیلی جارہی

جونئیر چیمپئن شپ کے فائنل میں مصر کے محمد ذکریا کو 1-3 سے شکست دیکر تاریخ دہرائی۔
1986 کے بعد حمزہ پہلے پاکستانی بنے ہیں جنہوں نے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن شپ ٹرافی اپنے نام کی۔
حمزہ خان آرمی کوچ آصف خان کی نگرانی میں دو ماہ تک ٹریینگ کرنے کے بعد حمزہ آسٹریلیا گئے تھے

جبکہ چیمپئین بننے پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے حمزہ خان کو مبارک باد دی جبکہ وطن واپسی پر شاندار استقبال کی بھی نوید سنائی۔
واضح رہے کہ قومی پلئیر حمزہ خان قومی سطح پر آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں

جبکہ وہ اِس وقت جونیئر عالمی رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481