انٹرنیشنل ینگ فیزیسٹس ٹورنمنٹ میں17 ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے.
ملکہ کوہسارمری میں جاری سات روزہ انٹرنیشنل ینگ فیزیسٹس ٹورنمنٹ میں دوسرے اور تیسرے روز بھی 17 ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے ہوئے ہفتہ کے روز کوہسار یونیورسٹی مری میں ثقافتی پرفامنسسز بھی پیش کی گئیں، مختلف ممالک سے آئے طلباء نے اپنی اپنی زبانوں میں گانے اور ثقافتی رقص پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی، تقریب میں آموں کی مختلف اقسام اور شہد کے اسٹالز بھی سجائے گئے، طلباء نے مری میں موجود کشمیر پوائنٹ کے خوبصورت جنگلات کی سیر بھی کی، طلباء کا کہنا تھا کہ ہم اس ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں، مہمان نوازی اور موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں،اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری نے دنیا کے مختلف ممالک سے آئے طلباء کو کوہسار یونیورسٹی آمد پر خوش آمدید کہا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سیکرٹری ٹورزم حکومت پنجاب کا کہنا تھا کہ میں آپ تمام طلبہ کو مری آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں اور یہ ایک اچھا اقدام ہے پی وائے آئی ایم ایس کا کہ وہ ان ممالک کو پاکستان لے کر آئے اس سے نہ صرف دنیا بھر میں پاکستان کی مثبت تصویر جائے گی بلکہ پاکستان کو اپنا بہترین مقام بنانے کا موقع بھی ملے گا انہوں نے غیر ملکی طلباء کو ایشیاء کی دوسری بڑی پتریاٹہ چیئر لفٹ اور کشمیر پوائنٹ پر سافٹ ویل سفاری ٹرین کی سیر کرنے کی دعوت بھی دی انہوں نے مہمان طلباء کیلئے نیک خواہشات اظہار کیا۔
