اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خبردار! گنے کا رس روزانہ مت پئیں

خوش ذرائقہ اور متعدد فوائد والا گنے کا رس ہر روز نوش نہ کریں

خوش ذرائقہ اور متعدد فوائد والا گنے کا رس ہر روز نوش نہ کریں 

درمیانے کپ میں بھی مردوں اور خواتین کی یومیہ ضرورت سے زیادہ 183 کیلوریز اور 50 گرام شوگر ہوتی ہیں
گنے کا رس ایک مقبول مشروب ہے جو جسم کو ٹھنڈا کرنے اور مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے

لیکن ماہرین اسے روزانہ استعمال کرنے کے خلاف مشورہ دیتے ہیں۔

خوش ذرائقہ اور متعدد فوائد والا گنے کا رس ہر روز نوش نہ کریں

خوش ذرائقہ اور متعدد فوائد والا گنے کا رس ہر روز نوش نہ کریں

 

ویت نام کے ادارے "وی این ایکسپریس” میں شائع تحقیق کے مطابق یہ مشروب قدرتی فریکٹوز فراہم کرتا ہے جو توانائی کو بڑھاتا ہے اور خاص طور پر گرم دنوں میں تھکاوٹ کے احساس کو کم کرتا ہے۔ اس میں بہت سے وٹامنز اور معدنیات موجود ہیں۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس، پروٹین اور حل پذیر فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں سول اسپتال مری ۔ مریض خوار،لواحقین رل گئے

 

ویتنام اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے پروفیسر ڈاکٹر بوئی ڈاک سانگ کہتے ہیں کہ گنے کا رس روزانہ کی بنیاد پر نہیں پینا چاہیے۔

ڈاکٹر سانگ کے مطابق بہت زیادہ گنے کا رس پینے سے انسان کا وزن اوسط سے بڑھ سکتا ہے۔

رس کا 240 ملی لیٹر کپ تقریباً 183 کیلوریز اور 50 گرام شوگر فراہم کرتا ہے۔

یہ شوگر 12 چائے کے چمچ چینی کے برابر ہے۔ اس طرح یہ روزانہ کی مقدار سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب ماہرین مردوں کے لیے روزانہ 9 چائے کے چمچ اور خواتین کے لیے 6 چمچ تجویز کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں گال ٹیسٹ میں فتح پر پاکستان کو کتنی انعامی رقم ملی؟

حالیہ تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کو ذیابیطس، ڈسلیپیڈیمیا یا گاؤٹ کی تشخیص ہوئی ہے انہیں گنے کا رس زیادہ نہیں پینا چاہیے۔

حمل کو لاحق ذیابیطس کے خطرے والی حاملہ خواتین ، معمر افراد، 4 سال سے کم عمر بچوں اور غذائی سپلیمنٹس یا خون پتلا کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے افراد کو بھی گنے کا رس نہیں پینا چاہیے۔

 

یہ بھی پڑھیں یونان کشتی حادثہ،3پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچ گئیں

 

ڈاکٹر سانگ کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے صرف ایک یا دو کپ گنے کا رس پینا بہتر ہے۔

انہوں نے انتباہ کیا کہ جو لوگ غیر صحت بخش گنے کا رس پیتے ہیں

ان میں انفیکشن اور فوڈ پوائزننگ کا خطرہ ہوتا ہے۔

کمزور نظام ہضم والے افراد کو بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ گنے کا جوس نہ پیئیں یا اسے بہت کم استعمال کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481