اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دو 054 ایلفا فریگیٹس پاکستانی بحری بیڑے میں شامل

دو 054 ایلفا فریگیٹس پاکستانی بحری بیڑے میں شامل

دو 054 ایلفا فریگیٹس پاکستانی بحری بیڑے میں شامل
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چین کے تعاون سے تیار کردہ مزید دو 054 ایلفا فریگیٹس پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان پاکستان کے بحری بیڑے میں شامل ہو گئے۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تقریب کے مہمان خصوصی تھے،

پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

ترجمان کے مطابق مہمان خصوصی نے پی این ایس شاہجہاں اور

پی این ایس ٹیپو سلطان کی کمانڈ سکرولز کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیں،

وزیر دفاع نے خطے میں بحری امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

 

یہ بھی پڑھیں اسمبلی 12 اگست کو تحلیل ہونے پر عام انتخابات 11 اکتوبر تک کرا دیں گے،الیکشن کمیشن

خواجہ محمد آصف نے جہازوں کی بروقت تکمیل پرہڈونگ ژونگواشپ یارڈ چائنہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ جہازوں کی شمولیت سے ملکی سمندری حدود اور مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا،

پی این ایس شاہجہاں اور پی این ایس ٹیپو سلطان جدید ہتھیاروں اور سینسرز سےلیس کثیرالمقاصد جہاز ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں سول و ملٹری افسران اور چینی شپ یارڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481