اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائفر ڈرامہ تھا،عمران کے معتمدخاص اعظم خان نے لنکا ڈھا دی

سائفر ڈرامہ تھا،سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،اعظم خان کا اعترافی بیان

سائفر ڈرامہ تھا،سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،اعظم خان کا اعترافی بیان

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اعترافی بیان ریکارڈ کروا دیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ سائفر پری پلان ڈرامہ تھا جسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا۔

سائفر ڈرامہ تھا،سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،اعظم خان کا اعترافی بیان

سائفر ڈرامہ تھا،سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا،اعظم خان کا اعترافی بیان

ذرائع کے مطابق سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کروایا جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں موٹروے پر خوفناک حادثہ ۔کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

اعظم خان نے کہا کہ سائفر کے معاملے پر تمام کابینہ ارکان کو ملوث کیا گیا اور بتایا گیا کہ سائفر کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے، سائفر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’سائفر کو غلط رنگ دے کر عوام کا بیانیہ بدل دوں گا‘۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریک عدم اعتماد سے بچنے کیلئے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا۔

اعظم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ سے سائفر 9 مارچ کو لے لیا اور بعد میں گم کر دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر ڈرامے کے ذریعے عوام میں ملکی سلامتی اداروں کے خلاف نفرت کا بیج بویا، منع کرنے کے باوجود سیکریٹ مراسلہ ذاتی مفاد کیلئے لہرایا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481