اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

موٹروے پر خوفناک حادثہ ۔کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

موٹروے پر خوفناک حادثہ ۔کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

اسلام آباد پشاور موٹر وے پر  ہکلہ انٹرچینج کے قریب خوفناک  ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 بسوں سمیت 12 دیگر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، فوری طور پرتین درجن افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ملی ہیں تاہم جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واقع کی اطلاع ملنے پر  ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ علی الصبح بارش کے باعث پھسلن کے وجہ سے پیش آیا جس میں موٹروے پر 4 بسیں، ایک کار اور ایک وین آپس میں ٹکرا گئے۔واقعے کے بعد موٹروے کو کئی گھنٹے کے لیے بند کر دیا گیا اور اس دوران امدادی کاروائیاں جاری رہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 35 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 11 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481