اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پیپلز پارٹی بھی گورنر کےپی کیخلاف میدان میں آگئی

پیپلز پارٹی بھی گورنر کےپی کیخلاف میدان میں آگئی

پیپلز پارٹی بھی گورنر کےپی کیخلاف میدان میں آگئی

جے یو آئی کے نمائندہ گورنر خیبر پختون خواہ کے خلاف اے این پی کے بعد پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی۔اس حوالے سے حکومت میں شامل دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کو گورنر کے پی کے سے متعلق اپنے تحفظات اور خدشات سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا وفد جلد ہی وزیراعظم سے ملاقات کرے گا۔

پیپلز پارٹی بھی گورنر کےپی کیخلاف میدان میں آگئی

پیپلز پارٹی بھی گورنر کےپی کیخلاف میدان میں آگئی

پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اپنے آئینی عہدے کا ناجائز اور غلط استعمال کر رہے ہیں۔

صوبائی حکومت عملا” گورنر ہاؤس سے چلائی جا رہی ہے اور نگراں حکومت بے اختیار ہے۔

پارٹی ذرائع کا الزام ہے کہ عملی طور پر صوبے میں گورنر راج نافذ ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط موصول

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صوبے میں ترقیاتی منصوبے، تقرر تبادلے اور دیگر معاملات کے حوالے سے بیوروکریسی گورنر ہاؤس کے احکامات پر ہی عمل درآ مد کر رہی ہے

خاص طور پر خیبر پختون خواہ کے جنوبی اضلاع میں من پسند افسران کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خواہ کے جنوبی اضلاع میں جے یو ائی کا اثر و رسوخ زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلی منتخب

پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے گورنر کو اپنے تحفظات سے پہلے ہی آگاہ کر چکے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ صوبے کی ایک اور اہم جماعت عوامی نیشنل پارٹی گورنر خیبر پختون خواہ کے خلاف پہلے ہی احتجاج کر رہی ہے۔ پارٹی رہنما ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم نے گورنر کی حمایت کر کے بہت سنگین غلطی کی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481