اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل ،9 اہلکار شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل ،9 اہلکار شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

انٹرسروسز پبلک ریلیشز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کینٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے،

جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی جہنم واصل ہو گئے۔

ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل ،9 اہلکار شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل ،9 اہلکار شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق ژوب میں دہشت گردوں نے ایف سی کینٹ پر حملہ کیا، ژوب کینٹ میں جاری کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے

شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا،

دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں نظم۔۔۔گاؤں کو شہر نگلتا ہی چلا جاتا ہے

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے

میں بھاری ہتھیاروں سے لیس 5 دہشت گرد مارے گئے

جبکہ سکیورٹی فورسز کے 9 جوان وطن عزیز پر قربان ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے

کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481