اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا تدفین سے انکار

 گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا تدفین سے انکار

 گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا تدفین سے انکار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالے باپ اور بیٹے کے لواحقین نے ان کی تدفین سے انکار کردیا۔

اس حوالے سے لواحقین کا مؤقف تھا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا ہم تدفین نہیں کریں گے، اس دوران لواحقین کی جانب سے آئی جے پی روڑ پر جنازے رکھ کر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور سی ڈی اے اور ایم سی آئی کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔

لواحقین نے الزام لگایا کہ اطلاع دینے کے باوجود ایمرجنسی سروسز کے ادارے تاخیر سے پہنچے، یہاں تک کہ 1122 کے ریسکیورز بھی ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچے جو اموات کی وجہ بنا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی ڈی اے کی جانب سے ایسے خونی گٹروں کو کھلا رکھنا نااہلی ہے،

 گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا تدفین سے انکار

گٹر میں گر کر جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کا تدفین سے انکار

 

سی ڈی اے نے کئی بار شکایات کے باوجود گٹر پر ڈھکن نہ رکھے۔ انتظامیہ کی جانب سے مذکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

 

خیال رہے کہ کل وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ایک بچہ گٹر میں گرگیا

جس کو نکالنے کیلئے والد نے بھی گٹر میں چھلانگ لگا دی، گٹر میں گرنے کے باعث

پچاس سالہ ارشد ستی اور پندرہ سالہ بیٹا عبدالرحمٰن زندگی کی بازی ہار گئے تھے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481