اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دریاؤں میں پانی کی سطح بلند،سیلاب کا خدشہ

بھارت کی آبی جارحیت،دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

بھارت نے آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑ دیا، دونوں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے سیلاب کا خدشہ پیدا ہو گیا،

درجنوں دیہات زیر آب آنے کا خطرہ بڑھ گیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک پانی اوج بیراج سے دریائے راوی میں چھوڑا، 65 ہزار کیوسک پانی کا ریلا اگلے 20 سے 24 گھنٹوں میں راوی میں پہنچے گا،

بھارت کی آبی جارحیت،دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

بھارت کی آبی جارحیت،دریاؤں میں پانی کی سطح بلند

 

ریلے کے باعث جسر کے مقام پر دریائے راوی میں کم نوعیت کی سیلابی کیفیت متوقع ہے۔

الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ 20 جولائی تک حساس علاقوں،

ہیڈ مرالہ ورکس اور جسر پر مانیٹرنگ جاری رکھے،

عوام کو بارشوں کی پیشرفت اور تازہ ترین صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا جائے،

راوی سے منسلک اضلاع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل رکھیں اور الرٹ رہیں۔

یہ بھی پڑھیں سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں میں داخل،فصلیں زیر آب

اس سے قبل این سی او سی نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران لاہور، سیالکوٹ، اور نارووال میں تیز بارش کا امکان ہے،

جس کی وجہ سے دریائے چناب، راوی، ستلج اور منسلکہ

نالوں بھمبر، ڈیک، پلکھو اور بسنتر میں طغیانی کا خدشہ ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481