اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں میں داخل،فصلیں زیر آب

سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں میں داخل

بھارت سے آنے والا 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں جلالہ میں داخل ہوگیا۔
سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب آگئیں اور دھان کی کاشت میں مصروف افراد پھنس گئے، تقریباً 300 مرد و خواتین اور بچوں کو ریسکو کرلیا گیا۔

سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں میں داخل

سیلابی ریلہ شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں میں داخل

بھارت نے گزشتہ روز دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا ریلہ چھوڑا تھا،

سیلابی ریلہ نیناں کوٹ سے ہوتا ہوا کرتارپور جسر پہنچنا شروع ہوگیا ہے،

اگلے 48 گھنٹوں میں شاہدرہ لاہور پہنچے گا، دریائے راوی، نالہ بئیں اور دیگر معاون ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ،جلسے جلوسوں پر پابندی عائد

دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحق اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے، سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے،

دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے، شکر گڑھ نالہ بئیں میں بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے،

راوی سمیت دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے،

یہ بھی پڑھیں مری میں مسافر وین کو حادثہ، 11 افراد زخمی

تمام دریاؤں، بیراجوں، ڈیموں اور نالوں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے،

کنٹرول روم سے پنجاب میں تمام تر صورتحال کی مانیٹرنگ جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481