دہشت گردوں کیخلاف پاک فوج کا آپریشن،دو جوان شہید
بلوچستان کے علاقے بلور میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی شہید ہوگئے، جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں اقتدار میں آکر پاکستان سے مہنگائی ختم کردیں گے،نواز شریف
ئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے فرار کے راستے روکنے کیلئے ناکہ بندی کی۔
اس موقع پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔
یہ بھی پڑھیں پرویز الٰہی سے چودھری شجاعت کی دوسری ملاقات
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر ثاقب اور ان کی ٹیم نے آخری سانس تک چھپ کر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا
اور جام شہادت نوش کیا۔ میجر ثاقب حسین نے والدین اور بیوہ سوگوار چھوڑی ہیں،
جبکہ نائیک باقر علی نے سوگواران میں تین سال کی بیٹی اور بیوہ چھوڑی ہے۔

