اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیراعظم اور آرمی چیف کی فوجی جوانوں کیساتھ عید

وزیراعظم اور آرمی چیف نے عید پارا چنار میں تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی

پارہ چنار( کوہسار نیوز) وزیراعظم اور آرمی چیف کی فوجی جوانوں کیساتھ عید  وزیراعظم شہباز شریف نے پاک افغان سرحد پر پارہ چنار کا دورہ کیا،

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔سول اور فوجی قیادت نے سرحدی علاقے میں ڈیوٹی سرانجام

دینے والے جوانوں کے ساتھ عید الاضحی کی نماز ادا کی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھیں۔

وزیراعظم اور آرمی چیف نے تہوار کے موقع پر وردی میں ملبوس جوانوں کو مبارکباد دی

اور بات چیت کے ذریعے ان کے حوصلے بلند کئے۔

یہ بھی پڑھیں:۔عالمی مالیاتی بینک سے سٹاف لیول کا معاہدہ طے
وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے فتنہ فساد اور انتشار پیدا کرنے والی قوتوں کے مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والے افسروں اور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔

انہوں نے عید کا دن فوج کے جوانوں اور افسران کے ساتھ گزارا۔
وزیر اعظم نے فوج کے اعلیٰ جذبے، عسکری تیاری اور پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے افسر اور جوان ذاتی آرام و سکون چھوڑ کر وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔

افواج پاکستان کے افسر اور جوان موسم اور حالات کی سختیوں کو برداشت کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ افسر اور جوان مشکلات اور مصائب کا سامنا کرکے مادر وطن کی سرحدوں پر پہرہ دیتے ہیں،

قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عید سمیت تہوار ہو یا کوئی غم کا موقع، افسر اور جوان وطن کی حفاظت کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہم آپ کے اس جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس حقیقت سے بخوبی واقف ہیں کہ پاکستان کو مہنگائی اور کساد بازاری کی

شکل میں بیرونی مسائل کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

تاہم، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
آئی ایس پی آر نے ایک پیغام میں کہا کہ

مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس

نے پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی بہت بہت مبارک باد دی۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی ہمیں امن، اتحاد، بھائی چارے اور انسانیت

کے لیے بے لوث قربانی کا پیغام دیتی ہے،

جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو یاد رکھیں۔

’’وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ کے لیے نقش ہو جائیں گے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481