اسلام آباد(کوہسار نیوز)قرض کے حصول کیلئے عالمی مالیاتی بینک سے سٹاف لیول کا معاہدہ طے پا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہو گیا،
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا
اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا
،اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا
اور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی
یہ بھی پڑھیں:۔ا یڈیشنل سیشن جج راجہ مبین سمیت چار افراد ڈوب کرجاں بحق
جب کہ معاہدے پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی
معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی
جب کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔
