اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

معروف اداکار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

معروف اداکار شکیل طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے

کراچی (کوہسار نیوز)فلموں اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار شکیل 85 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ اداکارہ بشریٰ انصاری نے اداکار شکیل کے انتقال کی تصدیق کر دی۔
معروف اداکار کا اصل نام یوسف کمال تھا، مگر بعد میں انہیں شکیل کا فلمی نام دیا گیا۔
کئی سال قبل اداکار شکیل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا جبکہ وہ پچھلے کئی سال سے جوڑوں کی ایک بیماری ارتھرائٹس کا شکار تھے۔ شکیل کو چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی تھی، اس لیے ایک ملازم انہیں چلنے میں مدد دیتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:۔عالمی مالیاتی بینک سے سٹاف لیول کا معاہدہ طے
انہوں نے ٹیلی ویژن پر ایک عرصے تک راج کیا۔ شہ زوری، ان کہی ڈراما سیریل سے شہرت حاصل کی۔ ان کی بےساختہ کردار نگاری نے ٹی وی ڈراموں کو سپرہٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ماضی کی مقبول ڈراما سیریلز شہ زوری، انکل عرفی، انتظار فرمایئے، ان کہی، زیر زبر پیش، افشاں، انا، عروسہ، آنگن ٹیڑھا سمیت لاتعداد ڈرامے ایسے ہیں جنہیں شکیل نے اپنی لاجواب اداکاری سے امر کر دیا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شکیل گذشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ مرحوم شکیل کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کی بیٹی آج رات سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہیں جبکہ اداکار شکیل کا بیٹا پہلے ہی کراچی میں موجود ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481