اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

🌸 غزل 🌸

images 53

✨  غزل ✨

اُس رات جو میں مسندِ بے خواب سے اترا
اِک چہرہ مری آنکھ میں مہتاب سے اترا

کس غم کی بلندی پہ ہوئی میری رسائی
دل کس لیے آسائش و اسباب سے اترا

تادیر مرا تکیہ و چہرہ رہا غم ناک
کیا قرض تھا آنکھوں پہ جو سیلاب سے اترا

بینائی کے زنداں سے نکالا مجھے دل نے
اک قطرہِ خوں، چشمِ سزا یاب سے اترا

زنجیر کی جھنکار پہ تھا اُس کا تَصرُّف
میں نغمہِ دل سوز تھا، مضراب سے اترا

پھر راس نہ آئی کوئی تدبیرِ تعلُّق
کچھ یوں مرا دل صحبتِ احباب سے اترا

اِک عمر میں پیمانِ رفاقت ہُوا منسوخ
اِک عمر کا یہ بوجھ بھی اعصاب سے اترا

حِدّت سے مجھے حُزن و ہزیمت کی بچانے
اسلاف کا سایہ کسی محراب سے اترا

آنکھوں میں رضی خوابِ شگفتہ رہے، لیکن
اک خواب کا نَشّہ نہ کسی خواب سے اترا
۔۔۔۔۔۔
خواجہ رضی حیدر

Picsart 23 05 05 12 50 45 346


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481