اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

علامہ اقبال کی زمین میں ایک غزل

FB IMG 1682490446483 1

گُلِ حریف تِری زلف کی پناہ میں ہے
عجب چراغِ رقابت شبِ سیاہ میں ہے
۔
دوآتشہ ہے یہ شعلہ جو میری آہ میں ہے
کہ میرے ساتھ مِرا خواب قتل گاہ میں ہے
۔
کہیں اِسے ہی نہ کہتے ہوں صُورِ اسرافیل
عجیب شورِ قیامت دلِ تباہ میں ہے
۔
اثر نہ ہو کسی صحرا نورد کا ان پر
یہ اضطرابِ مسلسل جو مِہر و ماہ میں ہے
۔
فصیلِ چشم پہ کتنے چراغ روشن ہیں
کوئی تو ہے جو ابھی دل کی خانقاہ میں ہے
۔
سنبھل کے تیر چلا، دل پہ لگ نہ جائے کہیں
یہ ایک تیرا سپاہی مِری سپاہ میں ہے
۔
کچھ اور ہے تو کبھی سامنے وہ لے آئیں
یہ عرش و فرش تو کب سے مِری نگاہ میں ہے
۔
اُڑی ہوئی ہیں ہَوا کی ہَوائیاں بھی جمال
کہ اِک چراغ ابھی تک مِری پناہ میں ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  حسیب جمال – راولپنڈی

sher shairi شعر شاعری square 1682491684400 1


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481