اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

** غزل **

FB IMG 1680261312374 1

کہیں رستہ بنانا اور کہیں دیوار ہونا
بہت مشکل عمل ہے آئینہ بردار ہونا

زمانے بھر کی سننا سوچنا اور دل جلانا
عذاب جاں بنا ہے ذہن کا بیدار ہونا

تمہارے راستے آسان کرتا جا رہا ہوں
یہی ہوتا ہے خود سے بر سر پیکار ہونا

اسی کو زندگی کہتے ہیں بس اتنا سمجھ لو
کہانی میں تمہارا بھی کوئی کردار ہونا

سفر کی انتہا سب ہم سفر کہتے ہیں اس کو
خیالوں میں ذرا سی بھی کہیں تکرار ہونا

خدا کا شکر ہے معصومیت قائم ہے اب تک
خدا کا شکر ہے آیا نہیں ہشیار ہونا

مری مشکل یہی ہے اس قدر آسان ہوں میں
بہت آسان ہوتا ہے قمر دشوار ہونا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اقبال قمر – سعودی عرب

FB IMG 1680261264190


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481