اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ہزارہ ڈویژن کی کم عمرترین خاتون پی ایچ ڈی ڈاکٹر تحسین کون ہیں؟

f2909544 0671 42bc a234 25ab931f2593

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
ہزارہ ڈویژن کی کم عمر ترین خاتون پی ایچ ڈی ڈاکٹر تحسین بی بی جدون نے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ آباد یونیورسٹی میں شعبہ اردو قائم کرکے علاقے کے طلباء وطالبات کو سہولت دی جائے ۔

چار کتب کی منصفہ سرکاری سکولوں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد کی  نمل  یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی اعلی ترین ڈگری لینے والی نواں شہر کی رہائشی ڈاکٹر تحسین بی بی نے اینا مقالہ "پاکستانی ارود افسانے میں سیاسی شعور” کے عنوان  سے لکھا جس کے بعد ہندکو کتاب "کھیڈاں” کا ارود ترجمہ  کیا، نعتیہ کلام "شخص عکسی” جیسی کتب لکھی جو قرطبہ یونیورسٹی کے سلیبس میں پڑھائی جاتی ہیں ۔ڈاکٹر تحسین کو  پانچ سال میں ڈگری لینے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ انہوں نے نہ صرف  ریسرچ میں خیبر پختون خواہ میں ٹاپ  کیا بلکہ ان کے  65  ریسرچ پیپرز ایچ ای سی کے تحت جبکہ  25 مضامین مختلف  ملکی وغیر ملکی ادبی رسائل و جرائد میں شائع ہوئے۔  وہ اکادمی ادبیات پاکستان کی 40 سے زائد کانفرنسوں میں شرکت کر چکی ہیں۔ اپنی محنت اور  والدین کے تعاون سے اس مقام تک پہنچنے والی  ڈاکٹر تحسین نے پریس کلب ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے گھر سے دور جاکر ہاسٹلوں اور پیبلک ٹرانسپورٹ کی سفری مشکلات  سے گزر کر اعلٰی تعلیم حاصل کی ،اس کے باوجود ہمت نہیں ہاری ۔ میں نہیں چاہتی کہ میرے بعد ایبٹ آباد اور ہزارہ کے بچے بچیاں ان مشکلات سے گزریں میرا مطالبہ ھے ایبٹ آباد یونیورسٹی اور  ایبٹ آباد پوسٹ گریجویٹ کالجز میں ارود شعبہ قائم کیا جائے اور تحقیقی کام ہو ،اس مقصد کیلئے ہائیر ایجوکیشن  کے حکام،ایبٹ آباد کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی اپنا اپنا کردار ادا کریں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481