صدف عباسی بنتِ عبارت زمان عباسی کا تعلق مری کی یونین کونسل دریاگلی کے ایک مشہور گاوں بن کوٹل سے ہے
آپ اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں۔
ایم اے انگلش کے علاوہ ایم ایس سی پاکستان اسٹڈیز ،بی ایڈ اور ایم ایڈ کرنے کے بعد نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل کیا۔آپ ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں
صدف عباسی اسلام آباد ماڈل کالج میں بطور لیکچرار خدمات انجام دے رہی ہیں اور سن 2000 سے ماہر تعلیم کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
آپ نے ہیڈ ایگزامینر، ٹیوٹر کے طور پر کام کیا ۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
صدف عباسی ادب اور شاعری سے بے پناہ لگاؤ رکھتی ہیں اور ان کی متعدد اردو غزلیں مختلف جرائد میں شائع ہو چکی ہیں۔ علاوہ ازیں تعلیم سے متعلق موضوعات پر بہت سے آرٹیکلز لکھ چکی ہیں ۔ (بشکریہ عباسی رائلز گروپ )
مری کی ہونہار بیٹی صدف عباسی ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی سکالر ہیں
