اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بہارہ کہو سے مری سستی شٹل بس سروس کا آغاز

c4412eff 408d 4ad3 a005 6b6ec11d4605

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کی جانب سے مری آنے والے سیاحوں اورعوام کیلئے خصوصی اور سستی شٹل بس سروس شروع کر دی گئی ۔ شٹل سروس کا افتتاح سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی اور دیگر مدسلم لیگی رہنماؤں نے کیا۔3 جنوری 2023 سے بہارہ کہو سے مری تک خصوصی شٹل سروس کاآغازکر دیا گیا ہے ۔مری آنے والے سیاح اور بھارہ کہو، مری اور گردونواح کے عوام اس بڑی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

ڈھوک جیلانی میٹرو سٹیشن بھارہ کہو سے مری صبح 9 بجے سے شام 8 بجے تک صرف فیملیز کیلیے شٹل بس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے .بس سروس کا یکطرفہ کرایہ صرف 100 روپے رکھا گیا ہے. بس کا روٹ براستہ ایکسپریس وے ہوگا

جبکہ مری میں آخری سٹاپ فیصل موور ٹرمینل ہوگا۔ 12 سال سے کم عمر بچے اور 65 سال سے زائد عمرکےبزرگ افراد مفت سفرکرسکیں گے.

222

مری ٹریفک پولیس کا نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹریفک پلان تیار

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481